ابنا: عبداللہ عبداللہ نے صوبہ پکتیا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پہلے مرحلے کی طرح شرکت کریں۔ انہوں نے پکتیا کے عوام سے کہا کہ افغانستان کی تقدیر کا فیصلہ فوجی طریقوں سے نہیں بلکہ انتخابات میں عوام کی شرکت سے ہوگا لھذا عوام کو ایسے لوگوں کو ووٹ دینا چاہیے جن کا تعلق خود ان ہی سے ہے۔ واضح رہے کہ عبداللہ عبداللہ کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں پینتالیس فیصدی ووٹ ملے تھے جب کہ ان کے رقیب اشرف غنی احمد زئی کو بتیس فیصد ووٹ ملے تھے۔ افغانستان میں پانچ اپریل کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے اور دوسرا مرحلہ چودہ جون کو ہوگا۔
.......
/169